ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔صدارتی ہاوس کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کل صوبہ بوشھر کے شہر براز جان میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ایران میں 5.7 شدت کے زلزلے میں کم از کم 8 افرادجاں بحق اور 45زخمی ہوگئے۔ زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پر فوری طور پرامدادی سرگرمیاں شروع کردی گئيں۔واضح رہے کہ ایران کئی سیسمک فالٹ لائن پر واقع ہے جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر ہلکی اور شدید نوعیت کے زلزلے آتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484500
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔